لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام  عمل میں آیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور  بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں، آفیشلز اور مینٹورز کی سب سے زیادہ تعداد کو منیج کرنے والی ایجنسی کے ایجنٹ پر کرپشن کا الزام، رجسٹریشن معطل

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کے کمروں۔ واش رومز  اور کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا اور شاندار سہولتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے گوہر اعجاز اور سلطان گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ۔لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کیے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2 بھائیوں حیدر علی اور ابراہیم علی کو اپنے پاس بلایا , ساتھ بٹھایا اور دونوں بھائیوں سے شفقت کا  اظہار کیا.

وزیرداخلہ  نے کرکٹ کھیلنے والے  بچے کامران سے ملاقات کی اور بچے کو اکیڈمی آنے کی دعوت دی .وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید گفٹ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہونے والے بچے کو پیار کیا اور دلاسہ دیا

چین ایشیا اور دنیا کے لئے ترقی کا انجن ہے، پاکستانی سفیر

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نےبچوں کو عید گفٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023   میں رات گئے بے آسرا بچوں کے اس ادارے کا دورہ کیا۔ ادارے کی حالت انتہائی خراب تھی۔ اسی رات گوہر اعجاز کو فون کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ میں بہت زیادہ مٹی، کمروں کی حالت خستہ، کچن میں گندگی اور کیڑے مکوڑے پائے گئے۔ بچوں کو کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا۔کئی کئی دن سٹاف نہیں آتا تھا۔ بچے حقیقی معنوں میں انتہائی بری حالت میں زندگی بسر کر رہے تھے۔ ایسے حالات تھے کہ انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔  گوہر اعجاز کو کہا کہ یہ کام  سرکار  کسی بھی صورت نہیں کرسکتی۔ زیادہ  خوشی کی بات ہے کہ گوہر اعجاز کے کام کو ان کے بیٹے سلطان گوہر بہترین انداز میں آگے لے کرگئے ہیں، اللہ تعالیٰ جزا دے۔ 

بھارت کے ادانی نے  4  ماہ بعد بنگلہ دیش کو بجلی کی مکمل فراہمی بحال کر دی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ محسن نقوی کی رات 2 بجے کال آئی اور انہوں نے  ابتر صورتحال پر  افسوس کا  اظہار کیا۔محسن نقوی نے بحالی کی ذمہ داری سونپی۔ میں نے  زبان دی اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔ 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے گوہر اعجاز ہوم میں

پڑھیں:

صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں بھارت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اقدامات اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محسن نقوی نے صدر زرداری کو بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور طے کردہ جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دوراندیش فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تمام فیصلے پاکستانی قوم کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قومی سلامتی کمیٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

"ہم یوتھیے ہوں یا پٹواری پاکستان پر بات آئی تو ہم سب ایک ہیں" پاکستانیوں کا مودی کو واضح پیغام

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
  • لاہور، دریائے راوی میں ایک گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات
  • اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ