راولپنڈی: ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
راولپنڈی: ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی میں ملازمت سے نکلوانے کے شبے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے ساتھی کے 14 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقے محلہ بابو گلاب میں فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ عادل محمود نے بتایا کہ وہ رائل گڈز اڈے پر 26 سال سے کام کر رہا ہے، جہاں تین ماہ سے مامون بھی ملازمت کر رہا تھا۔
مامون کو اڈہ مالکان نے لوگوں سے آئے دن جھگڑوں اور نامناسب رویے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل ملازمت سے نکال دیا۔ 28 مارچ کو ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ مامون نے آ کر دھمکیاں دیں کہ “تم نے مجھے ملازمت سے نکلوا دیا ہے، تم اور تمہارے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا۔”
گزشتہ شب گھر میں موجود تھے کہ دستک ہوئی، 14 سالہ بیٹا عدیل عادل دروازے پر گیا تو اچانک شور کی آواز آئی۔ جا کر دیکھا تو مامون بیٹے سے الجھ رہا تھا۔ روکنے کی کوشش کی تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
پیٹ میں گولی لگنے سے بیٹا عدیل عادل شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا، جبکہ ملزم مامون اسلحے کی نوک پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملازمت سے
پڑھیں:
نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
ویب ڈیسک : حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس فیصلے کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔