غزہ میں جواسیس کے خلاف القسام کا کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
رواں ہفتے میں دو درجن کے لگ بھگ جواسیس کو غزہ کی عدالتوں میں جرم ثابت ہونے کے بعد کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ ان جواسیس کو کھلے عام عوام کے درمیان قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباریوں میں سیاسی قیادت کے متعدد ارکان کی شھادت کے بعد القسام بریگیڈ کی داخلی انٹیلیجنس مسلسل تحقیقات میں مصروف ہے۔ ان سرگرمیوں کے دوران اسرائیل اور اسرائیل کے اتحادی خلیجی ممالک کی حمایت یافتہ "فتح اتھارٹی اور محمود عباس" کے گینگز نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر مشکوک اور شرپسند مظاہروں کا انعقاد کیا اور بعض مقامات پر عام مظاہروں میں شرپسندی کی کوشش بھی کی ہے۔ ان مظاہروں کے دوران ہی القسام بریگیڈ کی انٹرنل انٹیلیجنس متعدد جواسیسں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی۔ رواں ہفتے میں دو درجن کے لگ بھگ جواسیس کو غزہ کی عدالتوں میں جرم ثابت ہونے کے بعد کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ ان جواسیس کو کھلے عام عوام کے درمیان قتل کیا گیا۔ ان جاسوسوں میں ایک ایسا خطرناک اور بڑا جاسوس بھی پکڑا گیا جو دیگر جاسوسوں میں پیسے بانٹ رہا تھا اور اس سے ایک فہرست اور سرٹیفیکیٹ بھی برامد ہوا۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق اب تک چھ جاسوسوں کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جواسیس کو
پڑھیں:
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں منگل کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ٹامی برساتی نالہ میں طغیانی سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے طارق آباد بائی پاس جبکہ کے پی کے کو آزادکشمیر سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام سے بند ہوگئی۔برساتی نالے میں پانی آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پانی کے ساتھ نالے میں بڑی مقدار میں مٹی آنے سے متعدد گھر مٹی میں ڈوب گئے۔ادھر کوٹلی کے قریب بہنے والے دریائے پونچھ اور ندی نالوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلپور ڈیم سے 3 اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں اور شہری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔