عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط ، روبینہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

ٹھٹھہ میں موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم
دوسری جانب ٹھٹھہ میرپورساکرو کے نزدیک لدیا اسٹاپ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 24 سالہ ناظم شیدی ، 27 سالہ گلو کمبہار ، 25 سالہ احمد شیدی جاں بحق جب کہ 35 سالہ ندیم کمبہار شدید زخمی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال میرپورساکرو لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جب کہ زخمی کو کراچی ریفر کیا گیاہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق

پڑھیں:

دیرینہ دشمنی کا انجام؛ اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق

سرگودھا:

ڈیرے پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقے سالم میں دیرینہ دشمنی پر خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں ایک ڈیرے پر سوئے ہوئے افراد پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

افسوسناک واقعہ ڈیرہ ریاض مانگٹ پر پیش آیا، جہاں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ نبیل، 52 سالہ محمد ریاض اور 35 سالہ عثمان شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا۔ اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ حملے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جار ہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مکمل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں شدید زخمی دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے
  • سیالکوٹ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ماں بیٹا قتل
  • خیرپور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کردیا
  • رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق، میاں بیوی گرفتار
  • دیرینہ دشمنی کا انجام؛ اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے
  • آسٹریا، اسکول میں فائرنگ سے طلبہ سمیت 10 افراد ہلاک
  • ایبٹ آباد میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی
  • فیصل آباد: میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی
  • عید کے دوسرے روز صوبے میں 1955 ٹریفک حادثات؛19 جاں بحق2560 افراد زخمی