صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، نوانشاہ سے کراچی منتقل
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی :صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔
صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔
صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے اطراف سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالیے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
فائل فوٹوراولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔