وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو
نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔
نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسداللہ بھٹو کے بھائی کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-16
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو کے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ منگل کی رات قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ، مرحومہ کوچند دن پہلے اسٹروک ہوا تھا اوربیہوشی کے عالم میں سی ایم ایچ میں داخل کرایا گیا تھا، مرحومہ کی نماز جناز آج بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30بجے جامع مسجدفیلکن کمپلیکس ملیر کینٹ ادا کی جائے گی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ، امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق، قیم ضلع راشد خان و دیگر ضلعی ذمے داران نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو کے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور تمام اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔