کراچی:

رواں برس عید الفطر کا سیزن تاجروں کے لیے مایوس کن رہا جب کہ خریداری کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔
 

گزشتہ برسوں کی طرح تاجروں کا 2025ء  عید سیل سیزن بھی انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ہوشربا مہنگائی، کساد بازاری اور قوتِ خرید میں حوصلہ شکن کمی نے تاجروں کے کاروبار اور غریب و متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں منانے کے خواب بکھیر دیے۔

عید سیزن کے دوران مارکیٹوں میں رونق، چہل پہل اور گہما گہمی کے باوجود مطلوبہ خریداری سرگرمیوں کا فقدان رہا۔  رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی تاجر خریداروں کی راہ تکتے رہے اور  صرف ایک سال میں عید پر فروخت ہونے والے سامان کی قیمتوں میں 40 تا 50فیصد اضافہ ہوا۔

عید الفطر سے قبل ہونے والی خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 تا 30 فیصد کم رہی۔  عید پر فروخت کے لیے گوداموں میں جمع کیا گیا 60تا 70فیصد سامان دھرا کا دھرا رہ گیا اور  تاجروں کے مطابق رواں سال بمشکل 15ارب روپے کا مال فروخت ہوسکا۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ تباہی سے دوچار کاروبار، محدود آمدنی اور تسلسل کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہوشربا اور ناقابلِ برداشت مہنگائی عوام کی عید کی خوشیاں بھی نگل گئی۔  

انہوں نے کہا کہ قوتِ خرید نہ ہونے کے سبب عید کی زیادہ تر خریداری خواتین اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس، جوتے، پرس، کھلونے، ہوزری، آرٹیفیشل جیولری اور زیبائش کے سستے سامان تک محدود رہی جب کہ  بیشتر خریداروں نے خواہشات کے برعکس صرف ایک سوٹ خریدنے پر ہی اکتفا کیا۔

تاجروں نے عید سیل کے حوالے سے سال 2025کو 2024 سے بھی بدتر اور تباہ کن قرار دیا ہے۔  عید شاپنگ کے حوالے سے مخصوص اور معروف تجارتی علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، صدر، طارق روڈ، حیدری، گلشنِ اقبال، ناظم آباد، ملیر، لانڈھی، گلستانِ جوہر، لیاقت آباد، بہادر آباد، جوبلی، جامع کلاتھ، اولڈ سٹی اور دیگر علاقوں کی 200 سے زائد مارکیٹیں عید کی روایتی خریداری کی منتظر رہیں۔

عتیق میر نے کہا کہ ملک میں کسی غیرمتوقع سیاسی و معاشی بحران کے اندیشوں کا شکار تاجر مال منجمد ہوجانے کے خوف سے زیادہ اسٹاک جمع کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔ موجودہ صورتحال سے تاجروں کے لیے کاروباری و گھریلو اخراجات پورا کرنا مشکل اور ادھار پر لیے گئے مال کی ادائیگیوں کے لالے پڑگئے ہیں۔

انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسبِ روایت رواں سال بھی ماہِ رمضان میں مصنوعی مہنگائی مافیا اور موقع پرستوں نے مہنگائی کی روک تھام کے حکومتی اداروں کی ملی بھگت سے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچاکر غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی اور ان کے لیے زندگی کی بنیادی سہولیات کا حصول مشکل ترین بنادیا۔

تاجر رہنما نے شہر میں امن و امان کے ذمے دار اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں پولیس، ڈاکو اور لٹیرے ایک ہی صف میں کھڑے نظر آئے۔ جو لٹیروں سے بچ گیا وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔  پارکنگ مافیا نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور میئر کراچی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی و غیر مقامی گداگروں کی فوجِ ظفر موج شہر میں دندناتی رہی جن کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر کوئی بھی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تاجروں کے کے لیے عید کی کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری

وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر رائو عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود عوامی سہولت کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔


فتح جنگ کے جناح پارک میں بزرگ شہری واک کے دوران تھک جانے پر زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہو جاتے تھے، جس سے انہیں دوبارہ اٹھنے میں دشواری پیش آتی تھی۔ عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے اپنے ذاتی خرچ سے پارک میں مزید 10 بینچز نصب کرا دیے تاکہ بزرگ مرد و خواتین آرام سے بیٹھ سکیں اور واک دوبارہ جاری رکھ سکیں۔
چوہدری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارک میں روزانہ شہر بھر سے لوگ آتے ہیں، اس لیے عوامی سہولت کے پیشِ نظر یہاں پبلک واش رومز کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی، تاکہ شہریوں کو زیادہ بہتر ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید 10 نئے بینچز کا آرڈر بھی دے دیا ہے تاکہ پارک کی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو نہ صرف قریب سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ تحصیل کو ایک ماڈل تحصیل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، بازاروں میں پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا گیا، اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔
چوہدری شفقت محمود کی کاوشیں عوامی خدمت کے اس جذبے کی عکاسی کرتی ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا اصل محور ہے ”ریلیف، سہولت اور خدمت“

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل سیزن 11 اپریل مئی میں کرانے پر اتفاق
  • ’سب جھوٹ تھا اور ہمیں دھوکا دیا گیا‘، مادھوری ڈکشت کے شو نے لوگوں کو مایوس کیوں کردیا؟
  • ڈی سی ایل سیزن 11، ٹی زیڈ اسپورٹس،عامر اسپورٹس کامیاب
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری
  • ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • ایس آئی ایف سی  کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں 
  • حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز