پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماوں کی اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان کے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم شہباز شریف نواز شریف مسلم لیگ کے قائد شریف نے
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔
نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔