عرب مسلم ممالک کی بن گوئر کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر، سعودی عرب اور اردن سمیت مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئر کے حملے کی مذمت کی ہے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی پولیس نے سپورٹ کیا، اور ہم اسے ایک اشتعال انگیز عمل سمجھتے ہیں جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے، اسرائیل کے انتہائی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں عدم استحکام کا ایک بڑا عنصر ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، ہم جبالیہ میں UNRWA کی تنصیب پر اسرائیلی افواج کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ القدس فیڈ ٹیلی گرام چینل نے مغربی کنارے میں بیت لحم میں الدحیشہ کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہماری ٹیم سامان کی کمی کی وجہ سے الناصر ہسپتال کو خون کے تھیلے عطیہ کرنے کے قابل نہیں رہی۔
اردن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گور کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک خطرناک اضافہ، اشتعال انگیز اور قابل مذمت سمجھتے ہیں۔ بی گویئر کا یہ اقدام مسجد اقصیٰ کے تقدس کی خلاف ورزی اور اس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو نظر انداز کرتا ہے، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اسرائیل یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی مسلسل خلاف ورزی کر کے اپنی اشتعال انگیز پالیسیوں اور کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات پر اسرائیل کی کوئی حاکمیت نہیں ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی ایک فوری رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر بین گویر کا حملہ کشیدگی میں ایک خطرناک اضافہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ہے کہ ہم مسجد اقصی خلاف ورزی اعلان کیا کے مطابق گوئر کے
پڑھیں:
بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن میں سیاحوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں: مشعال ملک
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن میں معصوم سیاحوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔
حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
مشعال ملک نے کہا کہ 2000 میں کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ریاست کی طرف سے سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔
Post Views: 1