دہشت گردی سنگین مسئلہ، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیئے جا رہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کریں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔
انہوں نے کہا ایک طرف دہشت گردی کا سامنا، دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیئے گئے، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیئے جا رہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس پر سیاست سے گریز کیا جائے دہشت گردی سنگین مسئلہ مسئلہ ہے
پڑھیں:
27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
روہڑی میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں ملک اور صوبے کے خلاف کوئی بھی بات قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ہوگا، ترمیم میں کسی قسم کی کوئی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل انتشار کی سیاست کی وجہ سے ہیں، پی ٹی آئی پُر امن جماعت بنے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں، سہیل آفریدی کا فرض ہے، وہ اپنے صوبے کے عوام کو محفوظ بنائیں۔