بلاول نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی، بینظیر، مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار گڑھی خدا بخش پر نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ و دیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔