صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ــــ فائل فوٹو

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاس مسئلے کےحل کے لیے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہےکہ یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاقِ رائے نہیں ہوتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمز سے 30 میگا واٹ تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے  کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، ہمسایہ ممالک گوادر کی ترقی نہیں چاہتے، اس لیے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

چوہدری شافع حسین سے آسٹرین توانائی کمپنی کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔

شافع حسین نے کہا کہ بلوچستان میں امن  کے لیے چوہدری شجاعت ماضی کی طرح اب بھی کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جانی چاہیے۔

 ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ملک  کے لیے سوچنا ہو گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چوہدری شافع حسین کے لیے

پڑھیں:

سندھ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ نہ دکھانے کو، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید والے دن بھی مرتضیٰ وہاب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں، 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزراء گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوران کے وزرا کی فوج منظر عام سےغائب ہے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں، جو میڈیا کو دیکھائی دے رہا ہے، وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ ہے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ
  • تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل 
  • امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل
  • سندھ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ نہ دکھانے کو، عظمیٰ بخاری
  • اٹک اور تورغر میں دریائے سندھ میں 3 لڑکے ڈوب گئے
  • یورپی حکام بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے روکیں، علی رضا سید
  • ’را‘ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی جنیوا کانفرنس میں شرکت انقلابی نتائج مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
  • میٹ مرچنٹس کیجانب سے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری