بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی  پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 56 پیسے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے اضافے سے 281.

99 روپے ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

اب تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی یوں صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے ہوگا۔

علاوہ ازیں پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔

یہ شرح ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں 20.7 فیصد تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی کمر مزید ٹوٹ گئی، مارچ میں مثبت نتائج کا مشاہدہ

لہٰذا بجلی کی قمیت میں کمی کے اعلان اور مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ اضافہ بجلی کی قیمت میں کمی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مہنگائی میں کمی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ اضافہ بجلی کی قیمت میں کمی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مہنگائی میں کمی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مہنگائی میں بجلی کی فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ

امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی و گیس کے بھاری بلوں سے پریشان ہے تو دوسری جانب حکومتی وزراء سب کچھ ٹھیک اور بہتری کے جھوٹے بیانات جاری کر رہے ہیں جو کہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، حکومت مہنگائی بدامنی و بیروزگاری کے خاتمے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کرپشن فری سنجیدہ اقدامات کرے، یوتھ اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعے جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے، ذمے داران نوجوانوں کو فعال اور عوامی کمیٹیاں بنانے کا عمل تیز کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد ڈویژن کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلعی امراء،قیمین اور یوتھ کے ضلعی صدور شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پیٹرول قیمتوں میں معمولی کمی کرکے دوسری طرف حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے کردی گئی ہے، اسی طرح اب پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، ایک ہاتھ سے دینے اور دوسرے سے لینے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ پاتا۔ صوبائی امیر نے کہا کہ چینی سے لیکر دالیں، آٹا، گھی، سبزیاں، گوشت اور دودھ جیسی بنیادی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے  ایک عام شہری کی قوت خرید اس حد تک متاثر ہوچکی ہے کہ لوگ اپنا معیار زندگی نیچے لانے پر مجبور ہو کر کھانے پینے کی اشیا کم کرنا شروع کر چکے ہیں، عوام کے لیے ایک وقت کا پیٹ بھر کھانا بھی ایک چیلنج کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  • اشیاء کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی
  • بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
  • مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  •  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟ 
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
  • پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی
  • ہائے چینی ۔۔ ہائے مہنگائی