آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
یہ دورہ 26 اور 27 اپریل کو متوقع ہے، جس کے دوران دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق، آذربائیجان پاکستان میں مختلف ترقیاتی اور تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس میں موٹروے ایم-6، موٹروے ایم-9، اور بدین میں آئل ریفائنری منصوبے شامل ہیں۔
پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم-6 اور ایم-9 میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بدین میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری سے ایک جدید آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔
آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔
اس دورے سے قبل، آذربائیجان کے وزیر معیشت میخائیل جبروف آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے، جہاں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے سرمایہ کاری
پڑھیں:
چین کے لاجسٹکس اشاریوں میں مجموعی بہتری کا رجحان برقرار
چین کے لاجسٹکس اشاریوں میں مجموعی بہتری کا رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اکتوبر میں لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس 50.7 فیصد رہا
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اکتوبر کے لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس کا اعلان کیا ہے۔ اکتوبر میں لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس میں توسیعی رجحان برقرار رہا، جس میں کاروباری حجم کا انڈیکس، نئے آرڈرز کا انڈیکس، اور فنڈز کے ٹرن اوور کی شرح کا انڈیکس سبھی پروسپیرٹی زون میں رہے۔ اکتوبر میں لاجسٹکس انڈسٹری پروسپیرٹی انڈیکس 50.7 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.5 فیصدی پوائنٹ کم ہے۔ لاجسٹکس کاروباری حجم کے انڈیکس میں اگرچہ تھوڑی سی کمی آئی ہے،
لیکن مجموعی طلب میں توسیع برقرار ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے، لاجسٹکس بنیادی سرمایہ کاری میں توسیعی رجحان قائم ہے، اور کاروباری سرگرمیوں کی توقعات کا انڈیکس مسلسل اعلیٰ پروسپیرٹی زون میں ہے، کمپنیاں پورے سال کے لیے پرامید توقعات رکھتی ہیں۔ اکتوبر میں، پائیدار اثاثوں میں سرمایہ کاری کی تکمیل کے حجم کا انڈیکس 55.2 فیصد رہا، جو توسیعی رجحان میں برقرار ہے۔ ریل ٹرانسپورٹ، روڈ ٹرانسپورٹ، ایئر ٹرانسپورٹ، پائپ لائن ٹرانسپورٹ اور ڈاک اور کوریئر سروسز میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی تکمیل کے حجم کا انڈیکس 50 فیصد سے زیادہ رہا، جن میں ریل ٹرانسپورٹ، ایئر ٹرانسپورٹ اور ڈاک اور کوریئر سروسز میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری کی تکمیل کے حجم کا انڈیکس 55 فیصد سے زیادہ رہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی سمندری جی ڈی پی میں اضافے کا رجحان برقرارمجموعی سمندری پیداوار 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی چین کی سمندری جی ڈی پی میں اضافے کا رجحان برقرارمجموعی سمندری پیداوار 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے باہمی تعاون سے جامع عالمی ترقی کا فروغ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم