مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چیپ مین کو ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز کے آخری میچ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
چیپ مین کی انجری کا جائزہ ٹریننگ سیشن کے دوران لیا گیا لیکن وہ فٹ قرار نہیں دیے گئے، جس کے باعث ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مارک چیپ مین کو پہلے ون ڈے کے دوران ہمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
ان کی غیر موجودگی میں ٹم سیفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اب وہ تیسرے ون ڈے میں بھی ٹیم کے ہمراہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ پہلے ہی 0-2 سے جیت چکا ہے، سیریز کا آخری میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے بے اوول میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میٹرک بورڈ کراچی کا نویں جماعت کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 6 نومبر سے پہلے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء و طالبات کی مارک شیٹس حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6 نومبر سے نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، 7 نومبر سے گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، 8 نومبر سے ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی اور 10 نومبر سے صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
نہم جماعت کے اسکروٹنی فارم بھی 7 نومبر سے 17دسمبر 2025 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔