سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ مسرت چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے ،پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ، بانی پی ٹی آئی نے جسے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے ،موجودہ حالات میں ایک دوسرے کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر اندا ز کیا جائے تاکہ ہمارے مخالفین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو یہی فکر لا حق ہے کہ ان کی بھرپور سازشوں اور بانی پی ٹی آئی کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی تتر بتر کیوں نہیں ہوئی ،مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو سازشی عناصر ایسے ہی منہ کی کھائیں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔