لاہور: دوست کو نہر میں دھکا دیکر قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں دوست کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیالکوٹ میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا، ملزم نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق تلخ کلامی پر دونوں ملزمان نے اپنے دوست کو نہر میں دھکا دے دیا تھا۔
ملزمان کی نشاندہی پر نوجوان کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔