وزیراعظم شہباز شریف کی میانمار کے سفارت خانے آمد، سفیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف میانمار میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے جان و مال کے نقصان پر اظہارِ ہمدردی کے لیے سفارت خانے پہنچے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ میانمار میں آئے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز سے بھجوا چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حسبِ ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے، میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
میانمار کے سفیر نے وزیرِ اعظم کی سفارت خانے آمد اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم مشکور ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف میانمار کے کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاچن کے حالیہ دورے میں گرم جوش استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔