نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کو کلین سوئپ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بارش کے باعث میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی اننگز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مایوس کُن رپا، اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تو امام ایک رن بناکر فیلڈر کی گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوکر ریٹائر ہرڈ ہوگئے، اوپنر عبداللہ شفیق 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 11، عثمان خان 12، کپتان محمد رضوان 37، طبیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، محمد وسیم جونئیر صفر پر پویلین لوٹے جبکہ بابراعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5، جیکب ڈفی 2 جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پلئینگ الیون میں پاکستان نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.