آئی ایم ایف 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن بھیجا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرے گا، مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے، مالیاتی شعبے کی نگرانی، مارکیٹ ضوابط، قانون کی حکمرانی اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن تقریباً 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا، وزارتِ خزانہ، سٹیٹ بینک، ایف بی آر، منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا و دیگر حکام سے بھی مذاکرات ہوں گے۔
آئی ایم ایف کا وفد بینکنگ سیکٹر اور کنسٹرکشن کے شعبے میں مسابقت کا بھی جائزہ لے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کرے گا
پڑھیں:
مفاہمت یا مزاحمت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا
حکومت کے ساتھ بات چیت ، مفاہمت اور مزاحمت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی کہیں گے، اس پر ہی عمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سابقہ قیادت کے فارمولے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ تھے، فیصلے کا اختیار بھی ان کو ہوگا۔