لاہور پولیس میں کڑا محکمانہ احتساب، 19 اہلکاروں کو سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سٹی42: لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری، جس کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا ہے۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کے خلاف انہی کے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں اور پیٹی بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا تاثر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں پولیس سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے دفتر تشریف لائیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 فیصل کامران اہلکاروں کو
پڑھیں:
اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔