کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہوٹل پر

پڑھیں:

لاہور: خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور:

خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہدرہ  ٹاؤن کی حدود میں ناکہ لگاکر چیکنگ کی، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان وقاص اور زوہیب موقع پر ہلاک ہوگئے، ملزمان پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیاں چھیننے، چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دکی میں  سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ،ایک اہلکار زخمی
  • سی سی ڈی کے قیام کے بعد پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ
  • لاہور: خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • شاہ لطیف میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتا خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا
  • ( غزہ میں اسرائیلی درندگی )خوراک کے متلاشی 59 بھوکے فلسطینی شہید
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو  افراد زخمی
  • سرگودھا: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے رکشا ڈرائیور جاں بحق، خاتون و بچی سمیت 5افراد زخمی
  • کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک گینگ کا سرغنہ ہلاک
  • کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی