عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا، چکن کی قیمت 800 روپے، بڑے گوشت کی قیمت 1200 روپے جبکہ مٹن کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔
زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 800 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن کا سرکاری ریٹ 1 ہزار 6 سو مقرر ہے، جو ہزار روپے زائد یعنی 2 ہزار 6 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ بڑا گوشت 1200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
چینی کی قیمت بھی 180 روپے کی سطح سے نیچے نہ آ سکی۔
رمضان المبارک اور عید الفطر گزر جانے کے باوجود ملک میں چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو جانے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایسا کیوں ہے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں چینی اور چکن کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں؟ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے عید کے بعد پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق عید کے بعد چکن، سبزیاں، بیف، مٹن سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.20 فی صد رہی، حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، حالیہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 85 روپے 81 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت 2 روپے فی کلو، پیاز 3 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے کے دوران گڑ کی قیمت 2 روپے فی کلو، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو، بیف کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی کلو اور مٹن کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریارت کے مطابق ٹماٹر، سیگریٹ، چینی، جلانے کی لکڑی، کپڑا بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 35 روپے 99 پیسے فی کلو ، کیلا 11 روپے 08 روپے فی درجن سستا ہوا، انڈے کی قیمت 12 روپے 68 پیسے فی درجن کم ہو گئی۔ یہاں واضح رہے کہ جہاں عید الفطر کے بعد ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہوا، وہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے مارچ میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مارچ کے ماہ میں مہنگائی کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہفتے کے دوران گوشت کی قیمت چکن کی قیمت کی قیمت میں روپے فی کلو کے مطابق اضافہ ہو رہا ہے کے بعد
پڑھیں:
طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
پنجاب تعلیمی بورڈ نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے نظرثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق کل رجسٹریشن فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن فیس 1,100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180 روپے اور اسپورٹس فیس 200 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ اسکول اپنی طرف سے 500 روپے علیحدہ وصول کریں گے جبکہ دیگر سروسز کے نام پر مزید 300 سے 500 روپے اضافی فیس بھی لی جا سکتی ہے۔ نئی فیس کا اطلاق سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔رجسٹریشن کا آغاز 29 مئی 2025 سے بغیر لیٹ فیس کے ہوگا جبکہ 30 مئی سے 13 جون 2025 تک رجسٹریشن کرانے والے طلباء کو 600 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن کے لیے طلباء کی عمر یکم اگست 2025 تک کم از کم 11 سال 2 ماہ ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا تاہم اسکولز کو تمام دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے ب فارم (B-Form) فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔