Jang News:
2025-11-05@01:52:02 GMT

جڑانوالہ میں بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

جڑانوالہ میں بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق


جڑانوالہ کے لاہور روڈ پر مسافر بس کی لوڈر رکشہ کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق لوڈر رکشے میں سوار 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹکر سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سکھر ، غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں انکروچمنٹ، غیر قانونی پارکنگ اور لوڈر چنگ چی گاڑیوں کی آمد و رفت نے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کیلیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شاہی بازار، گھنٹہ گھر، نشتر روڈ، غریب آباد، اور دیگر مرکزی علاقوں میں روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کے باعث عوام کو پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں کے اندر دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں تک قبضہ جما رکھا ہے جبکہ لوڈر چنگ چی اور ریڑھی والے دن بھر سڑکوں پر مال اتارتے اور لوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کے باعث خواتین، بزرگ اور اسکول جانے والے بچوں کو راستہ ملنا دشوار ہو گیا ہے۔عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈر اور چنگ چی گاڑیوں کے لیے صبح کے اوقات مخصوص کیے جائیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • سکھر ، غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا
  • لاہور، رکشہ ڈرائیور کی جان بچانے والا پولیس اہلکار ٹرک کے ٹائر تلے آ کر شدید زخمی ہو گیا
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار