Express News:
2025-09-19@02:37:31 GMT

جڑانوالہ میں بس اور رکشے میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

پنجاب کے علاقے جڑانوالہ لاہور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 8 افراد کے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ پر بس اور رکشے کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالہ اور الائیڈ اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد لوڈر رکشہ میں سوار تھے اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

آر پی او نے سینئر افسران کو جائے وقوعہ کے دورے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی ہر پہو سے تفتیش کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جڑانوالہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں بحق 2 زخمی
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • پاکستان سیلاب: اقوام متحدہ نے جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار جاری کردیے
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق