نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 5واں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔
محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا، نفٹیک کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد ہوگا۔
’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نیکٹا کی استعداد کار بڑھانے میں نفٹیک مؤثر کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ ایشیاکپ ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی اور معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں اٹھانے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو تاحال ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں ملی، حالانکہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پیر تک ٹرافی بھارت کے حوالے نہیں کی جاتی تو یہ معاملہ 4 نومبر کو ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گی اور بھارت کو ٹرافی دلانے میں مدد کرے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے دبئی میں ہونے والے ایشیاکپ فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ایک اہلکار نے ٹرافی کو اسٹیج سے ہٹا دیا تھا۔
دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ ٹرافی ابھی تک بی سی سی آئی کے دفتر نہیں پہنچی، حالانکہ تقریباً 10 دن قبل اے سی سی چیئرمین کو باضابطہ درخواست بھیجی جا چکی ہے کہ ٹرافی جلد از جلد بھارت کو دی جائے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی کے صدر محسن نقوی پہلے ہی بھارت کو ٹرافی کے معاملے پر جواب دے چکے ہیں۔
ای میل پر جواب دیتے ہوئے اے سی سی نے کہا کہ بھارت کو ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لے لیں جب کہ محسن نقوی نے دس نومبر کو دبئی میں تقریب رکھنے کی بھی پیشکش کی تھی۔
اس سے قبل، 30 ستمبر کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آگئے تھے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر محسن نقوی ٹرافی دینے اسٹیج پر موجود تھے، ٹرافی لینے سے انکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیا۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں آکر مجھ سے لے لیں، یا پھر تقریب منعقد کرکے اے سی سی صدر سے وصول کرلیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیاکپ 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ کے دوران پہلے کپتان اور پھر قومی ٹیم سے ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی۔
یہی نہیں، میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان نے پہلگام واقعے کا ذکر کرکے کرکٹ میں سیاست لے آئے اور پھر فائنل جیتنے کے بعد بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے ہی انکار کردیا۔