گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان احمد پر اداروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا، سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
سٹی 42: خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارےآگاہ کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ریسکیو کو جدید آلات سے آراستہ کر دیا ہے، پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے،۔
اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچاؤ کیلئےموثر ثابت ہوں گےگزشتہ سال کی نسبت پی ڈی ایم اے کی رواں سال تیاریاں بہتر ہیں۔
عمر عباس میلہ نے بتایا کہ مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے