نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ اکرم نے کہا کہ چھ کینالز بنے تو سندھ کے پانی میں مزید کمی ہوجائے گی، سندھ میں سندھ میں پی ٹی آئی سمیت دس جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں بھی کسان تنظمیں باہر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان شیخ وقاص اکرم نے نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: عمر ایوب

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہو گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔

عمر ایوب نے پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تحریک انصاف میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اردن: حزب اختلاف اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دے دیا گیا
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے‘ عمرایوب
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: عمر ایوب
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد