---فائل فوٹو 

آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

وکلاء کی فہرست سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔

علیمہ کی آج عمران سے ملاقات نہ کرانے پر جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی

اسلام آباد علیمہ خانم کی آج عمران سے ملاقات نہ.

..

فہرست میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس چوہدری، مشال یوسف زئی، ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمٰن کا نام فہرست میں شامل ہے۔

ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 وکلاء کی فہرست بھیجی گئی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل سے ملاقات پی ٹی آئی

پڑھیں:

شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرادی

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروادی۔

ڈرافٹ کے لئے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔

 بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی بھی شامل ہیں۔

انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔

ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں۔ 

بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی  ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں۔

ڈرافٹ  کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت
  • اسرائیل نے گریٹا تھنبرگ کو گرفتاری کے بعد زبردستی سویڈن واپس بھیج دیا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • 190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان نے جیل میں چوتھی عید منائی، اس مرتبہ بھی نماز عید ادا نہ کرسکے
  • شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرادی
  • ایران سے مذاکرات کے چھٹے دور سے قبل صیہونی حکام کی اسٹیو ویٹکاف سے ملاقات کا امکان
  • عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال
  • عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
  • مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار