امریکا کی جانب سے 29فیصد ٹیرف؛ پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ دستاویز سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
امریکا کی جانب سے 29فیصد ٹیرف؛ پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ دستاویز سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی تجارت کو ممکنہ نقصان سے متعلق دستاویز سامنے آگئی۔
وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق امریکا کے 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو 2 ارب ڈالرز کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا۔
دستاویز کے مطابق پاک امریکا تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال 7.
پاکستان نے امریکا کو 2024 میں 5.1 ارب ڈالرز کی مصنوعات ایکسپورٹ کیں۔ پاکستان کی امریکا کو ایکسپورٹ میں 2023 کی نسبت 4.9 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
امریکا کا پاکستان کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 3 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، امریکا کا تجارتی خسارہ 2023 کی نسبت 5.2 فیصد تک بڑھا۔
پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات امریکا کو سب سے زیادہ 55 فیصد تک رہیں، پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی برآمدات امریکا میں 1 ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق امریکا کے 29 فیصد ٹیرف سے پاکستان کی برآمدات پر شدید اثرات ہوں گے، پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی، جس سے طلب کم ہو سکتی ہے جبکہ نئے ٹیرف سے پاکستان کا تجارتی خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
پاکستان کو چاول اور ٹیکسٹائل کے لیے متبادل مارکیٹوں کی تلاش میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، پاکستان کی برآمدات میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔امریکا کے ٹیرف سے بچنے کے لیے فوری تجارتی مذاکرات ناگزیر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا کی جانب سے پاکستان کو
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔