جنرل ہسپتال میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی42: جنرل ہسپتال میں ملازمین کی حاضری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے تمام ملازمین کے لیے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
اس نئے نظام کے تحت ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ خودکار طور پر مرتب ہوگا جس سے ان کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا وقت معلوم کیا جا سکے گا۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
بائیو میٹرک حاضری سے تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا ممکن ہوگا جبکہ غیر حاضر ملازمین کی شناخت بھی آسان ہو گی۔
یہ فیصلہ ایم ایس جنرل ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی منظوری سے عمل میں لایا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 بائیو میٹرک ملازمین کی
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
اویس کیانی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہارٹ اٹیک، بروقت کارڈیالوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے پر بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا، شاہد خاقان عباسی اب خطرے سے باہر ہیں۔
شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، سابق وزیراعظم اب ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق