وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کریں گی اس فورم کا عنوان "منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی" ہوگا اور اس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتاز سفارتکار، رائے عامہ کے لیڈرز اور اہم شخصیات شریک ہوں گی ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے اس کے علاوہ ایمنہ اردوان کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب "اناطولیہ" بھی منعقد کی جائے گی ایمنہ اردوان نے کہا کہ انہیں مریم نوازشریف کی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت سے بے حد خوشی ہوگی اور انہیں امید ہے کہ مریم نوازشریف اس کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی ترک وزارت خارجہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025 میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی اور وہ اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہوں گی اس موقع پر مریم نوازشریف منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل اور علم سے تبدیلی کی طاقت کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف ایمنہ اردوان اے ڈی ایف میں شرکت کریں گی
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔