نواز شریف سے بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔
نواز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی شخصیات سے ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کےلیے تیار کر رہے ہیں، پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کےلیے بالکل تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں نے رہنماؤں نے چانگ پنگ ژاؤ نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا اور کہا چانگ پنگ ژاؤ کے تقرر سے ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت بنے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور ڈیجیٹل
پڑھیں:
نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔