سرکاری اور نجی سکولز میں اساتذہ کے لیے نئے ڈریس کوڈ کے حوالے سےاہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پنجاب: محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز میں اساتذہ کے لیے نئے ڈریس کوڈ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق، خواتین ٹیچرز کے لیے شلوار قمیض اور دوپٹہ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ مرد اساتذہ کے لیے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، سکولوں میں نماز ظہر کے انتظامات بھی کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ اساتذہ اور طلباء کو نماز کے دوران مناسب سہولت حاصل ہو سکے۔
یہ اقدامات تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور مذہبی روایات کا احترام کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی، اور تمام سکول انتظامیہ کو ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔(جاری ہے)
عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی،کہاں کی اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ شہدا ء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔