آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی دولت کی ترقی کے لیے پاکستانی پالیسی پر اظہار اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جنوبی اور وسطی ایشیا امور کے سینیئر بیورو افسر ایرک میئر کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات منرلز انویسٹمٹ فورم 2025 کے پس منظر میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کو سراہتے ہوئے باہمی فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے وسیع غیر استعمال شدہ معدنی دولت کو تیار کرنے کی پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا بھی اظہار کیا، اور کہاکہ امریکی انتظامیہ منرلز ڈیولپمنٹ پر پاکستان سے تعاون کی خواہاں ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ملاقات نے دونوں فریقین کو عالمی پیش رفت اور پاکستان کی علاقائی سلامتی کے تقاضوں کے بارے میں نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف امریکی سرمایہ کاری امریکی وفد جنرل عاصم منیر دوطرفہ تعلقات معدنی وسائل ملاقات منرلز انویسٹمنٹ فورم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف امریکی سرمایہ کاری امریکی وفد دوطرفہ تعلقات ملاقات منرلز انویسٹمنٹ فورم وی نیوز ا ئی ایس پی ا ر امریکی وفد وفد نے
پڑھیں:
بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عمل داری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوران گفتگو کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کے لیے بلایا لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔