آر ڈی اے کا آپریشن ،راولپنڈی میں 25برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
آر ڈی اے کا آپریشن ،راولپنڈی میں 25برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کے پلاٹ واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک کامیاب آپریشن میں 25 برس بعد قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار کرا لیے۔
تفصیلات کے مطابق سید پور اسکیم میں تیرہ مرلہ اراضی کے پلاٹ نمبر گیارہ اور بارہ پر غیر قانونی رینٹ پارکنگ قائم تھی، آر ڈی اے کے ملکیتی پلاٹ پر ایک بااثر شخص پارکنگ قائم کرکے کرایہ وصول کررہا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا اور پلاٹس سے قبضہ ختم کرکے بانڈری وال بنادی گئی۔ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہے کہ شہر میں جہاں بھی آر ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر قبضہ ہوا وہ ختم کرایا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قبضہ مافیا آر ڈی اے کے پلاٹ
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔