Express News:
2025-07-24@20:25:01 GMT

بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے؛ طالبان نے حقیقت بتادی

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

طالبان حکومت نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس امریکا کو دینے سے متعلق خبروں پر باضابطہ بیان جاری کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بگرام ایئرپورٹ کی امریکا حوالگی سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر بیس پر مکمل طور پر ہمارا کنٹرول ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں ہوسکتا کہ ایئربیس کو امریکا کے زیر انتظام دیدیا جائے۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو کسی غیر ملکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی امارتِ اسلامیہ اس کی اجازت دے گی۔

یاد رہے کہ سب سے پہلے یہ خبر بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے نشر کی تھی۔

جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان کی رضامندی سے امریکا نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا اور امریکی فوجی طیارہ، بشمول ایک C-17 طیارے کے جنگی ساز و سامان کے ساتھ پہنچ چکا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بگرام ایئر ایئر بیس

پڑھیں:

کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن

—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کے پہلے سے نشان لگے بیلٹ پیپر ارکانِ اسمبلی کو دینے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کو قانون کے مطابق بیلٹ پیپر مہیا کیے جاتے رہے، اراکین نے پولنگ بوتھ میں اپنی مرضی کے مطابق نشان لگا کر بیلٹ پیپر بکس میں ڈالے۔

سینیٹ الیکشن، PP سب سے بڑی پارٹی، کے پی میں حکومت 6، اپوزیشن کے 5 سینیٹر منتخب، حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت کے قریب

پشاور خیبر پختونخوا میں پیر کو ہونے والے سینیٹ...

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ بکس سب کے سامنے پڑا رہا، پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں کرائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کو پولنگ کے عمل کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟، محسن نقوی کا علی امین گنڈا پور پر طنز
  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز
  • فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کا خاتمہ کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
  • گل شیر کے کردار میں خاص اداکاری نہیں کی، حقیقت میں خوف زدہ تھا، کرنل (ر) قاسم شاہ
  • عمران خان مجبوری میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ان کا کوئی اصولی موقف نہیں: اقرارالحسن
  • پاکستان معاملے پر نریندر مودی حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے، راہل گاندھی
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو
  • کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن
  • فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟
  • موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، انسانیت کے لیے خطرناک حقیقت ہے، احسن اقبال