اسرائیل میں غربت کا طوفان، لاکھوں شہری خیرات پر زندگی گزارنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
تل ابیب: غزہ میں جاری جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث اسرائیلی عوام شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں خاندانوں کو یومیہ کھانے کے لیے خیراتی اداروں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نے نیتن یاہو حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور غربت نے خطرناک حدیں عبور کر لی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیراتی اداروں کے باہر کھانے کے لیے قطاریں معمول بن چکی ہیں، اور حکومت کی ناکامی نے ہزاروں لوگوں کو ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم کر دیا ہے۔
ایک مقامی خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک اسرائیلی خاندان انتہائی غربت کا شکار ہے، اور حکومت کی غزہ جنگ پر توجہ نے مقامی شہریوں کو بھوک اور معاشی بحران کے سپرد کر دیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
قابض اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاںجاری ہیں
 مغربی کنارے میں کارروائیاں، گھر گھر تلاشی ،بچوں سمیت 21 فلسطینی گرفتار
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے ایک روز میں مزید 7 فلسطینی شہید کردیٔے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجسنی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔