بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے  فارم ہاؤس پر عشائیے کا اہتمام کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیلا روس کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

بلاول برخوردار میری بات کا بُرا نہ ماننا، نوک جھوک ہونی چاہیے، مار کٹائی نہیں، نواز شریف

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول برخوردار میری بات کا برا نہیں ماننا، نوک جھوک ہونی چاہیے، مار کٹائی نہیں، اس کو کشمور نہیں سمجھنا یہ کشمیر ہے اور یہ میرپور ہے میرپورخاص نہیں۔

میرپور آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے، میرپور خوبصورت شہر ہے آج حال جتنا اچھا ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں، میرے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

 نواز شریف نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں میرے بعد آنے والوں نے کشمیر کیلئے کیا کیا؟ میں آزاد کشمیر کو اپنا دوسرا نہیں پہلا گھر سمجھتا ہوں، میں آج آزاد کشمیر کے لیے منشور بھی ساتھ لے کر آیا ہوں، بتائیں اگر ن لیگ کے سوا کسی نے آزاد کشمیر کیلئے کچھ کیا ہو؟ پاکستان اور آزاد کشمیر کے ہر منصوبے پر ن لیگ کی مہر نظر آئے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے، آزاد کشمیر میں بھی کینسر اور دل کے امراض کے بے شمار اسپتال بننے چاہئیں، مریم یہاں پر جدید ترین الیکٹرک بسیں آپ کے لیے لے کر آئی ہیں، 10 موبائل اسپتال بھی لے کر آرہی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو کشمیر میں موٹرویز بنائیں گے، مری سے مظفرآباد تک ایکسپریس ویز بنائیں گے، آپ نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروایا تو کشمیر کے چپے چپے خود جاؤں گا، میرپور کے گھر گھر میں گیس کی سہولت ہوگی، شہباز شریف سے کہوں گا کہ میرپور میں بین الاقوامی ایئرپورٹ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے آزاد کشمیر میں شیر آچکا، مریم نواز
  • نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • بلاول برخوردار میری بات کا بُرا نہ ماننا، نوک جھوک ہونی چاہیے، مار کٹائی نہیں، نواز شریف
  • مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
  • بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے