دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔واپڈا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد31 ہزار 800کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار کیوسک اور اخراج 29 ہزارکیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد60 ہزار200 کیوسک اور اخراج60ہزار200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32 ہزار200کیوسک اور اخراج17 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار400 کیوسک اور اخراج 11ہزار900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1412.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.114ملین ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1100.30 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.362 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
(جاری ہے)
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریزروائر میں پانی کے مقام پر پانی کی کیوسک اور اخراج میں پانی کی
پڑھیں:
موجودہ دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا، ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ہم نے بھی نمایاں پیش رفت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ سفر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں شروع ہوا جب نواز شریف کی قیادت میں فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اتفاق ہوا تھا، اب اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عمل کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ٹیکنالوجی سائنس