کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.

9ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 42فیصد رہا، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب ہیٹ انڈیکس کے مطابق گرمی کی شدت 42ڈگری کےمساوی رہی۔ دیہی سندھ کے دادو اورحیدرآباد ائیرپورٹ کا پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: معمول سے گرمی کی

پڑھیں:

ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال

 ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث شہری بے حال ہونے لگے ہیں۔عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں سورج کی تپش کم نہ ہو سکی، صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم گرم رہے گا، شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد تک جا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں پارہ معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی توقع ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ ٹھنڈے پانی، شربت اور آئس کریم کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری گرمی کے موسم میں اپنے سر کو کسی کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں، شہری زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 29 فلسطینی بچے اور بزرگ بھوک سے موت کے منھ میں چلے گئے، اقوام متحدہ کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال
  • آج سے 12جون تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • سورج کا قہر جاری؛ لاہور سمیت پورا پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود   موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟