ہم آسان راستہ یا ڈیل نہیں مانگ رہے، رؤف حسن
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
لاہور:
تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے ہماری جماعت کی مستقل حکمت عملی رہی ہے ملک کے لیے اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔
انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسان راستہ یا ڈیل نہیں مانگ رہے بلکہ اس لیے مذاکرات چاہتے ہیں کہ تمام اداروں کوآئین وقانون کاپابند ہونا پڑے گا، کوئی رہنما اس حدود کے اندر رہ کرمذاکرات کرپاتا ہے تو ضرور کرے لیکن اس حدود کے باہرمذاکرات کریںگے نہ قبول کریں گے۔
وزیرآب پاشی سندھ جام خان شورو نے کہاکہ صدرمملکت کے پاس منصوبوں کی منظوری یا رکوانے کا اختیار نہیں، پیپلزپارٹی نے نہروں کے منصوبوں کیخلاف2021 میں سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت نے اسے منظور کیا پھر مشترکہ مفادات کونسل میں جاکر منصوبے رکوائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گذشہ 22 برسوں سے کہہ رہا ہے اس کے پاس پانی کم آرہا ہے اس لیے وہ اپنی نہروں میں کم پانی استعمال کرتا ہے۔
جے یوآئی(ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے وضاحتیں درکار ہیں کہ کوئی بھی جماعت اسٹیبلشمینٹ یاحکومت کے ساتھ رابطے اپنے طور پر نہیں کرے گی اگر اس کے باوجود وہ رابطے بڑھاتے ہیں تو پھر ہمیں تحفظات ہوں گے
19 یا 20 کو پارٹی اجلاس میں یہ معاملات رکھیں گے، ملک کیلیے اگے بڑھنا ہے تو پھر اتحاد کے تحت ہوگاورنہ پھرتمام جماعتوں کی مرضی ہے اگرکوئی جماعت ہمارے ساتھ اتحاد کرنا چاہتی ہے تو واضح بتادے کیا اس کے رابطے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ بھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہو گا۔