تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب جو کوشش کر رہے ہیں اس پر میری رائے ہے کہ یہ معاملہ عوامی بحث کا حصہ نہ بنے، وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں وہ جو کریں گے پارٹی کی ڈومین میں رہ کرکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔
راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کو آفرز ہوئی ہیں، ہمارے راستے کھلے ہوئے ہیں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروزے بند نہیں کیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، مختلف رائے ضرور ہیں، مولانافضل الرحمان کی حمایت سے متعلق 15 تاریخ کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان ساتھ نہ ہوئے تب بھی ہماری تحریک شروع ہو جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔