ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ انتہائی دکھ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ خبر درست ہے۔ فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، ایرانی پولیس واقعہ کے ذمہ دار دہشتگردوں میں سے ہر ایک کو تلاش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے ایران میں پنجابی مزدوروں کے قتل عام کی تصدیق کر دی گئی۔  ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انتہائی دکھ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ خبر درست ہے۔ ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا کہ فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، ایرانی پولیس واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں میں سے ہر ایک کو تلاش کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اس وقت کوشش یہ ہے کہ سب سے پہلے متاثرین کی لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچایا جائے۔ ترجمان ایرانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے دور دراز علاقے، مشترکہ پاک ایران سرحد سے چند کلومیٹر دور ایک ورکشاپ میں ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترجمان ایرانی سفارتخانہ سے پاکستانی کی تصدیق

پڑھیں:

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد:

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش