پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
سٹی42: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ کرے گی۔
ترجمان کے مطابق باکو کیلئے ان پروازوں سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے مسافروں کو براہ راست، آسان اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔