بھارت(نیوز ڈیسک)آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور مشہور اداکار پون کلیان کی اہلیہ، انا لیزنیوا نے تروملا تروپتی مندر میں اپنے بیٹے کی معجزانہ طور پر جان بچنے کے بعد شکرانے کے طور پر اپنے بال نذر کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انا لیزنیوا، جو روسی نژاد اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں، نے اپنے بیٹے مارک شنکر کے سنگاپور میں واقع اسکول میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثے میں محفوظ رہنے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

حادثے کے دوران مارک کے ہاتھ اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا، اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج رہا۔ خوش قسمتی سے وہ جان لیوا حادثے سے محفوظ رہا، حالانکہ اس سانحے میں ایک بچے کی جان چلی گئی۔

اتوار کے روز انا نے تروملا تروپتی مندر کا دورہ کیا اور مندر کے مخصوص مقام ”پدماوتی کلیانہ کٹہ“ میں اپنے بال نذر کردیے۔

جناسینا پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، انا نے مندر کی روایات کا احترام کرتے ہوئے پہلے ”گایتری سدن“ میں ایک فارم پر دستخط کیے، جس میں انہوں نے بھگوان وینکٹیشور پر اپنے عقیدے اور ہندو رسومات میں شرکت کی رضامندی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مندر میں پوجا اور دیگر مذہبی رسومات میں بھی حصہ لیا۔

پون کلیان، انا، بیٹے مارک اور بیٹی پولینا انجانا کے ہمراہ 13 اپریل کو سنگاپور سے حیدرآباد واپس پہنچے۔ ان کی واپسی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں پون کلیان اپنے بیٹے کو سہارا دیتے ہوئے دکھائی دیے۔

حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پون کلیان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی حالت اب بہترہے، اور اس کی صحت یابی کی دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے خاص طور پر اپنی پارٹی کے کارکنان، فلمی ساتھیوں، مداحوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

یاد رہے کہ حادثہ 8 اپریل کو ایک سمر کیمپ کے دوران پیش آیا، جس میں مارک شرکت کر رہا تھا۔ پون کلیان نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو دھوئیں کے باعث پھیپھڑوں میں تکلیف ہوئی، جس کے لیے اسے برونکسکوپی جیسے طبی معائنے سے گزرنا پڑا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہ تھاما، جوڑےکے درمیان خلش کی خبریں زور پکڑ گئیں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانس کی خاتون اول نے دورہ برطانیہ کے آغاز پر شوہر صدر ایمانول میکرون کا ہاتھ نہ تھام کر جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت دے دی۔

فرانسیسی صدر منگل کو اہلیہ کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

لندن پہنچنے پر پہلے صدر میکرون طیارے سے اترے اور جب خاتون اول باہر آئیں تو سیڑھیوں پر فرانسیسی صدر نے اہلیہ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تاہم خاتون اول نے ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔

اس واقعے کے بعد جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت مل گئی ہے۔

چند ہی گھنٹوں بعد صدر میکرون اس وقت پھر سرخیوں کی زینت بنے جب بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد صدر میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا تو ایک گاڑی کا دروازہ اور پچھلا حصہ کھلا رہ گیا اور ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی اور گاڑی سے دو بیگ نیچے جاگرے۔

گاڑی کے پیچھے موجود اہلکار بھاگ کر گاڑی رکوانے کی کوشش کرتا رہا ، بھیڑچال میں دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے بھی ریس پر پاؤں رکھ دیا اور یہ نہیں دیکھا کہ اس کی گاڑی کا دروازہ بھی بند نہیں تھا۔

یاد رہے کہ مئی میں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے اہلیہ کے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی تھی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا تھا کہ فرانسیسی خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارا ہے۔

جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہیں تھاما تھا۔

واقعے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مس گرینڈ ملائیشیا نے مندر کے پجاری پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا
  • عمران اشرف شادی کب کریں گے؟ اداکار کی ویڈیو وائرل
  • بھارت کا کھیلوں پر بھی وار: پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ جمائما گولڈ اسمتھ کا مؤقف سامنے آگیا
  • شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید
  • دوسری شادی پر عمران اشرف کی لب کشائی
  • فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہ تھاما، جوڑےکے درمیان خلش کی خبریں زور پکڑ گئیں
  • عورت کو اتنا خود مختار بنانا چاہیئے کہ وہ مرد کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی گزار سکے، احسن خان
  • بھارتی تنہائی کی وجہ مودی کا خبط عظمت
  • عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ایک بار پھر والد کی ’قید تنہائی‘ پر اظہار تشویش