انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
وقت کی پابندی کو اکثر ایک خوبی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات ملازمت کیلئے انٹرویو کی ہو۔
تاہم LinkedIn پر ایک حالیہ وائرل پوسٹ نے ایک آن لائن بحث کو جنم دیا ہے جب ایک کاروباری مالک نے دعویٰ کیا کہ اس نے انٹرویو کے لیے بہت جلد پہنچنے والے ایک امیدوار کو نوکری دینے سے انکار کردیا۔
اٹلانٹا میں مقیم ایک کلیننگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک میتھیو پریوٹ نے LinkedIn پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آفس ایڈمنسٹریٹر کی جگہ کے لیے ایک امیدوار مقررہ وقت سے 25 منٹ پہلے پہنچ گیا-
میتھیو نے بتایا کہ درخواست دہندہ کی یہ حرکت اسے ملازمت نہ دینے کے فیصلے میں ایک اہم عنصر تھا۔
میتھیو نے کہا کہ میں نے گزشتہ ہفتے ایک امیدوار کو انٹرویو کے لیے بلایا اور وہ 25 منٹ قبل پہنچ گیا۔ یہ ایک اہم فیصلہ کن عنصر تھا کہ میں نے اسے کیوں نہیں رکھا۔
مالک نے بتایا کہ وجہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تھوڑا جلدی پہنچنا عام طور پر اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن وقت سے بہت پہلے آنا ناقص ٹائم مینجمنٹ یا سماجی بیداری کی کمی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بہت جلد آنا یہ تجویز کر سکتا ہے کہ کوئی شخص وقت کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہے۔
کمپنی کے مالک نے اس بات پر زور دیا کہ امیدوار کا انٹرویو سے پانچ دس منٹ پہلے پہنچنا سمجھ آتا ہے لیکن اس سے آگے کی کوئی بھی چیز غیر سنجیدہ ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
اسلام آباد:قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کوٹے سے 2 نشستیں خالی ہوئیں تھی ، جن پر ثمر بلور اور سعیدہ جمشید امیدوار ہیں۔
اسی طرح سینیٹ میں ثانیہ نشتر کے مستعفی خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سینیٹ کی خالی نشست پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔
سینیٹ میں واحد نشست پر 9 امیدوار سامنے آگئے ہیں، جہاں تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں ۔ علاوہ ازیں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، ثمیرا شمس، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اور شازیہ سینٹ نشست کی امیدوار ہیں۔