اسلام آباد:

پاکستان کے دورے پر آئے امریکی اراکین کانگریس نے اپنے دورے کو انتہائی کامیاب اور مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔

پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقات دونوں ملکوں کے تعقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ’’پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتا۔ اس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے۔‘‘

جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔ یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے جو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔

رکن کانگریس نے کہا کہ کان کنی کے نئے طریقے اور نئی مصنوعات، یہ تمام عناصر ہمارے پیداواری مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اس لیے ضروری ہیں کہ ہم دونوں ملک آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے گفتگو کا آغاز السلام علیکم اور شکریہ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو ایک سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سر زمین پر کامیاں حاصل کیں۔ پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں، یہ لوگ محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں۔ معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

کانگریس مین جوناتھن لوتھر جیکسن نے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ مشترکہ تاریخ اور اعتماد کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع موجود ہے۔‘‘

جوناتھن لوتھر جیکسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، انہیں وسعت دینے اور پاکستان کی کامیابیوں کے لیے پُرعزم ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور امریکا پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کے سرکاری دورے پر وائٹ ہاؤس جائیں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے العربیہ انگلش کو بتایا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مہینوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ٹرمپ، جنہوں نے اپنے دونوں ادوارِ صدارت میں سعودی عرب کو اپنی پہلی غیر ملکی منزل بنایا تھا، اس ملاقات میں دفاع، ٹیکنالوجی اور بالخصوص سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کریں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات باعثِ مسرت اور اعزاز تھی، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام

ذرائع کے مطابق، ملاقات کے دوران دفاعی معاہدوں اور تکنیکی شراکت داریوں سے متعلق کئی مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے 142 ارب ڈالر مالیت کے مفاہمتی معاہدوں پر دستخط کیے تھے، جن میں امریکی دفاعی صنعت میں سعودی سرمایہ کاری بھی شامل تھی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا معاہدہ قریباً طے پا چکا ہے، جس کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب کو جدید سیمی کنڈکٹر چپس برآمد کر سکیں گی۔

گزشتہ ہفتے سعودی کمپنی HUMAIN اور امریکی کمپنی Qualcomm Technologies نے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا، جس کا مقصد سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت (AI) کے عالمی مرکز کے طور پر ابھارنا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اب تک 5 اہم کام کون سے ہیں؟

یہ معاہدہ ریاض میں ہونے والی 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) کانفرنس کے موقع پر طے پایا، جو رواں سال مئی میں منعقد ہونے والے سعودی امریکا انویسٹمنٹ فورم کی توسیع ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق، نئی شراکت داری کے تحت دنیا کا پہلا ایج ٹو کلاؤڈ ہائبرڈ AI پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، جو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی سروسز فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر موزوں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس

متعلقہ مضامین

  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • اگر امریکہ میں ہائر ایکٹ حقیقت بن گیا تو یہ ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دیگا، کانگریس
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے
  • پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،ملک خدا بخش
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا