اونیجا کا پاکستانی بوائے فرینڈ پہلی بار منظر عام پر، انکشافات سے بھرا انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کراچی:
اپنی محبت کی تلاش میں امریکا سے کراچی آئی خاتون اونیجا کو مبینہ طور پر دھوکا دینے والا لڑکا ندال احمد منظر عام پر آگیا اور اُس نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
ندال نے غیر ملکی یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اونیجا پاکستان آئی اور تین مہینے تک یہی رہی، اس دوران اُس کی میری فیملی اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جبکہ ساتھ خریداری بھی کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے 15 جنوری 2025 کو اوینجا کو کراچی کے ایئرپورٹ پر چھوڑا تھا جس کے بعد پھر وہ امریکا نہیں گئی جبکہ میرے گھر آگئی تھی، یہ سچ ہے کہ میں اپارٹمنٹ آنے کے بعد گھر سے اوینجا کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا اور چھپ بھی گیا تھا۔
ندال احمد نے کہا کہ میں اور اونیجا آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور ہم ایک دوسرے سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے دوسرے جوڑے محبت کرتے ہیں مگر ہماری شادی نہیں ہوئی ہے۔
نوجوان نے کہا کہ رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور پھر سب کچھ صحیح ہوجاتا ہے، اونیجا آج بھی رابطے میں ہے اور جلد آپ ہم دونوں کو ایک پروجیکٹ میں ساتھ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ ختم ہونے کی بات میڈیا نے اپنے پاس سے کی، مجھے اونیجا کا کوئی ایک بیان دکھا دیں جس میں اُس نے قطع تعلق کی بات کی ہو۔
اس انٹرویو میں ندال نے یہ بھی بتایا کہ وہ کافی عرصے سے امریکی خاتون کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم یہ جھوٹ ہے کہ انہوں نے اونیجا سے شادی یا منگنی کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے لوگ 25 اپریل کو ایک انوکھے فلکیاتی مظہر کے گواہ بنیں گے جب آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا۔سورج طلوع ہونے سے پہلے 2 سیارے اور چاند مل کر ایک مسکراتے چہرے جیسا منظر پیش کریں گے۔اس نظارے میں سیارہ زہرہ اور زحل آنکھوں کا جبکہ پتلا ہلالی چاند مسکراہٹ کا تاثر دے گا۔یہ دلچسپ منظر 25 اپریل کو صبح تقریبا ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔(جاری ہے)
چاند ان دونوں کے نیچے ایک ہلکی لکیر کی صورت میں نمودار ہو گا، جو ایک دلکش مسکراہٹ جیسا منظر تخلیق کرے گا۔زہرہ اور زحل اپنی چمک کی بدولت بغیر کسی اضافی آلے کے باآسانی نظر آئیں گے، جبکہ چاند کی خوبصورتی اور تفصیلات کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا سہارا لینا بہتر ہو گا۔ناسا کے مطابق یہ نایاب نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔اگر آپ سورج نکلنے سے 1 گھنٹہ قبل مشرقی افق کا رخ کریں اور موسم ساتھ دے تو آپ ناصرف مسکراتے چہرے کو دیکھ سکیں گے بلکہ ممکن ہے کہ اس کے نیچے سیارہ عطارد کی جھلک بھی دیکھ پائیں۔