بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج چودھری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور مقدمے میں ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز بیرسٹر فہد ارسلان چودھری، محمد عثمان رانا ایڈووکیٹ، بیرسٹر منصور اعظم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بی بی کو
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔